.ایک ارب سے زائد پاس ورڈ چوری، دنیا بھر میں خوف وہراس
نیویارک (نیوزڈیسک ) روسی ہیکرز نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ایک ارب 20 کروڑ صارفین کے یوزر نیم اور پاس ورڈ چرا لئے، جس کے باعث 4 لاکھ 20 ہزار ویب سائٹس متاثر ہوئیں۔ یہ دعویٰ معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا کے اس بہت بڑے ڈاکے کا انکشاف آن لائن سکیورٹی کی خامیوں کو آشکار کرنے والے فرم ملواﺅکے نے کیا ہے، تاہم معاہدے میں بندھی اس فرم نے ان صارفین کے نشاندہی کرنے سے معذرت کی ہے، جن کے یوزرنیم اور پاس ورڈ چرائے گئے ہیں۔ اس ڈاکے کے بعد آن لائن معلومات کے تحفظ کا دعوی کرنے والی کمپنیوں میں تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے،جبکہ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی طرف سے یوزرنیم اور پاس ورڈ چرانے کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک کمپنیاں اپنے کمپیوٹر نیٹ ورک کی نگرانی نہیں بڑھا لیتیں۔ آن لائن سکیورٹی سسٹم کے ایک ماہر اویوا لیٹن کا کہنا ہے کہ ” یوزر نیم اور پاس ورڈ پر انحصار یا اعتماد کرنے والی کمپنیوں کو یہ سسٹم بدلنے کی سوچ پیدا کرنا ہوگی“۔ چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسر ایلکس ہولڈن نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ” روسی ہیکرز کی طرف سے نشانہ بنائی جانے والے ویب سائٹس کی وجہ سے مزید ویب سائٹس کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ ہیکرز نے 5سو ملین ای میل ایڈریس جمع کر لئے ہیں، جن کی مدد سے وہ مزید جرائم کا ارتکاب کر سکتے ہیں“۔ واضح رہے کہ مشرقی یورپ میں کام کرنے والی متعدد چھوٹی چھوٹی آن لائن کمپنیوں کے صارفین گزشتہ موسم سرما میں پہلے ہی 40 ملین کریڈٹ کارڈز کے نمبرز اور 70ملین گھر کا پتہ، فون نمبروں سمیت دیگر نجی معلومات چوری کروا چکے ہیں۔
Next
« Prev Post
« Prev Post
Previous
Next Post »
Next Post »
Show Konversi KodeHide Konversi Kode Show EmoticonHide Emoticon